اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا کے بعد اقوام متحدہ نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کشیدہ صورت حال کو پ±رامن طور پر بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری پر زور دیتا رہے گا۔ اقوام متحدہ کے اس بیان سے پہلے امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔