شادی سے بچنے کے لئے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچا لیا، پولیس اور فوج کے وسائل ضائع کروانے والے دولہا کیخلاف انتہائی قدم اٹھا لیا گیا

24  جنوری‬‮  2020

بگوٹا (این این آئی)کولمبیا میں ایک صاحب نے شادی سے بچنے کیلیے اپنے ہی اغوا کا ڈراما رچا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے قصبے پتالیتو میں ایک 55 سالہ شخص کی ایک مقامی خاتون سے شادی کی تاریخ مقرر کردی گئی تھی۔ شادی کی تقریب ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں ہونا تھی لیکن شادی سے چند دن پہلے ہی ان صاحب کا ارادہ بدل گیا اور قریبی دوستوں کی محفل میں انہوں نے تذکرہ کردیا کہ وہ شادی کرنا نہیں چاہتے۔

ان کی کیفیت دیکھ کر دوستوں نے کہا کہ کولمبیا میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں تو کیوں نہ ان کی شادی سے صرف ایک دو دن پہلے موصوف کے اغوا کا ڈراما کیا جائے تاکہ یہ تقریب ہی ٹل جائے۔دوستوں نے آپس میں صلاح مشورہ کرکے ایک منصوبہ بنایا اور شادی سے دو دن پہلے پتالیتو کی مقامی پولیس کو فون کرکے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار کچھ مسلح افراد ان کے دوست کو اغوا کرکے لے گئے ہیں، جس کی دو دن بعد شادی تھی۔ان کی توقعات کے برعکس، مقامی پولیس نے پھرتی دکھائی اور پوری تن دہی سے مغوی دولہا کی تلاش میں جت گئی۔ ابتدائی ناکامیوں کے بعد پولیس اہلکاروں نے اندازہ لگایا کہ شاید یہ حرکت کسی بڑے اور منظم گروہ کی ہے جس سے لڑنا ان کے بس میں نہیں۔ اس لیے انہوں نے کولمبین فوج سے رابطہ کیا جس کا ایک خصوصی یونٹ ایسی ہی وارداتوں کی چھان بین کیلیے مختص ہے۔جب پولیس کے ساتھ ساتھ فوج نے بھی ان صاحب کی تلاش شروع کردی اور یہ سرچ آپریشن شدت اختیار کرنے لگا تو دوستوں کو اندازہ ہوا کہ اب معاملہ حد سے آگے بڑھ رہا ہے اور انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سچ بتا دینا چاہیے۔یہ سوچ کر وہ پولیس کے پاس پہنچ گئے اور اغوا کی حقیقت بتا دی۔ جھوٹ بول کر پولیس اور فوج کے وسائل ضائع کروانے پر بھگوڑے دولہا اور اس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اندازہ ہے کہ اس جرم پر انہیں 6 سال قید بامشقت تک ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…