جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

آٹے کے بحران اور نابنائیوں کی ہڑتال ،100تاجروں نے ایک  ماہ کے اندر کتنے اربوں کما لیے ؟ رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)صوبے میں آٹے کے بحران اور نانبائیوں کی ہڑتال کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کردی گئی ہیں آٹے بحران میں صوبے کے 100تاجروںنے ایک مہینے کے دوران 10ارب روپے سے زائد منافع کمایا ہے آٹے کا بحران ایک محکمہ کی غفلت کے باعث ہوا ہے ذمہ دارذ رائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نانبائی ایسوسی ایشن اور آٹا ڈیلرز یونین کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے

جو صوبائی حکومت کو اپنے  سربراہوں کی ہدایات پر بدنام کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی محکمہ کے غلط حکمت عملی ، مجرمانہ غفلت ، ناقص منصوبہ بندی کے باعث صوبے میں آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے آٹے کے بحران اور نانبائیوںکی ہڑتال کے معاملے پر صوبائی کابینہ میں ردوبدل کی سفارشات بھی کی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آٹے بحران کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی آٹے کی سپلائی بند کرنے کے باعث یہ بحران پیدا ہوا ہے  نانبائیوں نے چند مہینے قبل صوبائی حکومت کے ساتھ 150گرام 15روپے روٹی فروخت کرنے کامعاہدہ کیا تھاتاہم نابنائی خوداس معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہونے والے معاہدے پرعمل درآمد نہیںکیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…