بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چور نےقیمتی بی ایم ڈبلیو چرالی،واردات کیلئے کونسا طریقہ استعمال کیا؟جان کر آپ کی بھی عقل دنگ رہ جائیگی

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلن (این این آئی)آئیرلینڈ کے ملک کاؤنٹی ڈاؤن میں گھر کے باہر کھڑی لاک گاڑی کو چور نے بغیر چابی اور لاک توڑے بنا ہی انتہائی مہارت سے چوری کرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیو ٹاؤن روڈ سے گھر کے باہر کھڑی گِرے رنگ کی بی ایم ڈبلیو 640 ڈی اسپورٹس گاڑی کو

صبح کے وقت چرایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اب چور آپ کی گاڑی کے ’کی فوب‘ سے وائرلیس سگنل کو ری ڈائریکٹ کرکے کار تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔پولیس نے خبردار کیا کہ گاڑی کے مالکان کو وہی احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیے جو وہ اپنے گھر کی حفاظت کرنے کے لیے اپناتے ہیں۔پولیس نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس گیراج کی سہولت ہے تو اپنی گاڑیوں کو وہاں کھڑا کریں، اگر گیراج نہیں ہے تو گاڑی کی حفاظت کے لیے علیحدہ سے کار لاک کا استعمال کریں جس میں اسٹیرئنگ کالم لاکس اور زنجیریں شامل ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کی چابیوں کو گھر کے بیرونی دروازوں اور دیواروں سے دور رکھیں، وائر لیس سگنلز کو بلاک کرنے کے لیے ایسی گاڑیوں کی چابیوں کو ایک دھاتی مادے سے بنے پاؤچ میں رکھیں۔‎

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…