جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

حکومت کی کشتی ڈوبنے کا وقت آگیا، بوٹ کو سیاسی اکھاڑے میں لانے کا کسی کو حق حاصل نہیں،یہی وہ بوٹ ہے جو ایل او سی پر استعمال ہوتاہے، لیگی رہنما کا دھماکہ دار دعویٰ

datetime 20  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)راولپنڈی کی سنیئر رہنماو رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی ننے پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شومیں بوٹ لانے پر اپناشدید ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو اس طرح کی حرکتوں کی بجائے اپنی توجہ عوامی مسائل کے حل پر صرف کرنی چاہئیے،یہی وہ بوٹ ہے جو سیاچین سمیت ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر استعمال ہوتاہے اسے ٹاک شو میں دیکھا کر اس کی توہین نہ کی جائے،

ان کے ا س غیرذمہ درانہ طرز عمل پر جگ ہنسائی ہوئی ہے وہ فوری طورپر قوم سے معافی مانگتے ہوئے وزارت سے مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ بوٹ کو سیاسی اکھاڑے میں لے آئے ہمیں سیاسی اکھاڑے میں قومی اداروں اور مسلح افواج کو نہیں گھسیٹنا چاہئیے،وزیراعظم عمران نیازی سمیت وفاقی و صوبائی وزراء کو چاہئیے کہ وہ عوام کے مسائل پر توجہ دیں، ملک میں لاقانونیت اور مہنگائی کے خاتمے پراپنا کرداراداکریں،عوام نے انہیں اس وجہ سے ووٹ نہیں دیا کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اداروں کی تضحیک کریں۔بیگم سیماجیلانی نے مزید کہاکہ سلیکٹڈ حکومت سے اتحادی تو سنبھالے نہیں جارہے ہیں وہ ملک کیاچلائیں گے، اس وقت ایم کیو ایم سمیت حکومت کے تمام اتحادی حکومت سے علیحدہ ہونے کیلئے بے چین ہیں، حکومت کی کشتی ڈوبنے کا وقت آگیاہے، اسلئے قبل از وقت انتخابات کرواکر عوام کوجمہوری حکومت منتخب کرنے کاموقع دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی تبدیلی اور انقلاب،احتساب کا نعرہ لے کر اقتدار میں آئے،انہوں نے ہرکسی کو روزگارکی فراہمی،ترقی و خوشحالی کے بھی وعدے کئے تھے لیکن اب تبدیلی سرکار کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے،احتساب کی بتی کو ٹرک سمیت دریابرد کردیاگیا ہے کسی کو نہیں چھوڑوں گا،کسی کو این آر نہیں دونگا یہ سب باتیں ہوائی ثابت ہوئی ہیں،تبدیلی محًض نعروں سے رونما نہیں ہوسکتی بلکہ ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے عملی کام کرناپڑتاہے،ملک کوتجربہ گاہ بنانے والوں نے عوام کو مسائل کی بھٹی میں ڈال دیاگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…