پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پارک میں قید پانچ شیر شدید غذائی قلت کا شکار،تصاویر وائرل ہونے کے بعدبڑی تعدادمیں لوگوں کاپارک کا رخ،ڈرپ کے ذریعے خوراک فراہم

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(این این آئی) سوڈانی دارالحکومت کے پارک موجود غذائی قلت کے شکار 5 شیروں کی زندگی بچانے کے لیے آن لائن مہم شروع کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے پارک میں موجود 5 افریقی شیر شدید غذائی قلت اور دوا کی عدم موجودگی کا شکار ہیں جس کے باعث یہ شیر انتہائی لاغر ہوچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے لگائی گئی

شیروں کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم خوراکی یا غذائی قلت کے باعث ان شیروں کی ہڈیاں نظر آرہی ہیں اور کھال ہڈیوں سے چپک گئی ہے۔صارف نے شیروں کی تصویروں کے ساتھ جانوروں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے اداروں اور جانوروں میں دلچسپی لینے والے لوگوں سے مدد کی اپیل بھی کی۔پارک انتظامیہ کا کہناتھا کہ شیروں کی حالت گزشتہ چند ہفتوں میں خراب ہوئی جن میں سے کچھ شیروں کا دو تہائی تک وزن گر چکا ہے۔پارک انتظامیہ کے مطابق شیروں کو کئی قسم کی بیماریاں ہیں، ان کے لیے غذا بھی ہر وقت دستیاب نہیں ہوتی اور کئی بار انہیں اپنی جیب سے پیسے خرچ کرکے ان کے لیے غذا خریدنا پڑتی ہے۔ خرطوم میں واقع اس پارک کو شہر کی میونسپل کارپوریشن چلاتی ہے جب کہ اسے نجی طور پر فنڈنگ بھی کی جاتی ہے۔شیروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے پارک کا رخ کیا جہاں شہریوں نے ان شیروں کو رسیوں سے باندھا اور ڈرپ کے ذریعے انہیں خوراک فراہم کی۔‎

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…