اسلام (نیوزڈیسک )وزیراطلاعات ونشریات ولوک ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ امیدہے کہ سابق صدر آصف زرداری اپنی باتوں کا مداوا کریں گے جب کہ ان کے بیان کے بعد وزیراعظم کا ان سے ملاقات موخر کرنا ضروری تھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ آصف زرداری ملک کے سب سے بڑے عہدے پر فائز رہے ہیں اور وہ نزاکتوں سے اچھی طرح واقف ہیں لہٰذا انہیں اپنی گفتگو میں احتیاط برتنی چاہیے کیوں کہ قومی سلامتی کے ادارے قابل تکریم ہیں اور فوجی جوان ضرب عضب میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔پرویزرشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیان کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی ان سے ملاقات موخر کرنا ضروری ہوگیا تھا امید ہے سابق صدر دل آزاری والی باتوں کا مداوا کریں گے جب کہ میڈیا کے ذریعے حساس معاملات پر گفتگو مسائل کو حل نہیں بلکہ پیچیدہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہ اپیکس کمیٹی میں آپریشن کے ہر پہلو پر گفتگو ہوتی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کا نفاز خارج از امکان ہے۔















































