پیرس (نیوزڈیسک)پاک فضائیہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کے لئے سرمایہ افتخار اس جہاز کے ناقابلِ یقین کرتب دیکھنے کے لئے موجود تھی۔حاضرین نے پاک فضائیہ کے ایرو بیٹکس دستے کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں دل کھول کر داد دی۔ اپنے ہم عصر جنگی جہازوں میں JF-17تھنڈر کو ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان ائیروناٹیکل کمپلےکس اور CATIC کی مشترکہ کاوش JF-17تھنڈر ایک کم قیمت ، بہت طاقتور ، ہمہ جہت جنگی جہاز ہے جو کہ حال اور مستقبل کی فضائی طاقت کے چیلنجز کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جہاز کے اندرڈیجیٹل فلائی بائی وائیر فلائٹ کنٹرول سسٹم لگا ہوا ہے جو اسے ہر قسم کے مشن میں فوقیت دلاتا ہے۔ اس جہاز کا کاک پٹ مکمل شیشے کا بنا ہوا ہے۔ اور اس کے اندر ایک شاندار کمپیوٹرائزڈ نظام موجود ہے جو اسے نہ صرف اپنی حفاظت میں مدددیتا ہے بلکہ اس کے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ طیارہ جدید ترین ایویانکس سسٹم سے مزین ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے جدید ہتھیاروں ، بمبوں ، فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر اور اینٹی شپ میزائل سے لیس ہے۔ اس طیارے کی چھوٹے رن وے سے ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت اسے ہر قسم کے فضائی آپریشن میں معاون ثابت ہوتی ہے















































