جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ایرانی مقتو ل جنرل قاسم سلیمانی کو اہم ملک نے اپنے قومی اعزاز سے نواز دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2020 |

دمشق(این این آئی)شام کے صدر بشار الاسد نے ایرانی پاسداران انقلاب کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کو ملک کے قومی اعزاز وسام بطل الجمیوریۃ العربیۃ السوریۃ سے نوازا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شامی حکومت کے وزیر دفاع علی ایوب نے بشار الاسد کی جانب سے سلیمانی کو پیش کیا گیا ایوارڈ ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کے حوالے کیا۔بشار حکومت میں وزیراعظم کے منصب پر

فائز عماد خمیس شامی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے ہمراہ اتوار کی شام تہران پہنچے تھے۔ انہوں نے ایرانی ذمے داران کے ساتھ ملاقاتیں کیں جن میں نائب ایرانی صدر اسحاق جہانگیری سرفہرست ہے۔لی ملاقاتوں میں عماد خمیس نے 3 جنوری کو بغداد میں امریکی حملے میں مارے جانے والے قاسم سلیمانی کی موت پر تعزیت پیش کی۔شامی حکومت کی ترجمان خبر رساں ایجنسی  کے مطابق بشار الاسد کے وفد کی ایرانی عہدے داران کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ خصوصی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک پر عائد اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔بشار الاسد کے وفد نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سلیمانی کی موت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے عماد خمیس نے باور کرایا کہ شامی حکومت عراق میں عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملے کی حمایت کرتی ہے۔‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…