تہران (این این آئی)ایرانی دارالحکومت تہران میں متعین برطانوی سفیر راب میک ایئر نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے مظاہرے میں شریک ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک وضاحتی بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ یونیورسٹی کے باہر یوکرائنی مسافروں کے لیے ہونے والی دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ ایرانی حکام
نے برطانوی سفیر کو کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا تھا جس کی وجہ مظاہرے میں شرکت بتائی گئی۔ سفیر نے مزید وضاحت دی کہ وہ تقریب میں شرکت کے پانچ منٹ ہی بعد واپس لوٹ پڑے تھے کیونکہ وہاں حکومت مخالف نعرے بازی شروع ہو گئی تھی۔ برطانوی حکومت نے اپنے سفیر کو حراست میں رکھے جانے پر تہران حکومت سے احتجاج کیا ہے۔