بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیل نے جنگ کرنے کی تیاریاں کرلیں؟ جنگی طیارے ایکشن میں آگئے

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ ؟ غیر ملکی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیلی ہوائی اڈوں سے جنگی طیاروںکی پرواز بھرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ دوسری جانب تہران امریکا ڈٹا ہوا ہے کہ خطے میں بدعنوانی اور تباہی ایران کی وجہ سے ہے، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ

امریکا ڈٹا ہوا ہے کہ خطے میں بدعنوانی اور تباہی ایران کی وجہ سے ہے۔ انکا کہنا ہے کہ امریکی دعوے مداخلت اور خطے میں انکی موجودگی کا پیش خیمہ ہیں، خطے میں امریکی کشیدگی ختم ہونی چاہیئے۔انھوں نے کہا کہ یہ خطہ امریکا کی موجودگی کو قبول نہیں کرتا، خطے کی اقوام اور حکومتیں ایسا نہیں چاہتیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ خطے میں امریکا کی کرپٹ موجودگی کا خاتمہ ضروری ہے اور اسے ختم ہونا چاہیئے، امریکا نے جنگ لڑی جو کہ بغاوت کا سبب بنی اور سب تباہ کر دیا، امریکی کاروایوں نے انفرا سٹرکچر کو تباہ کردیا، امریکا نے ہر جگہ تباہی پھیلائی اور اس وقت ہمارا خطہ نظروں میں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے جنرل سلیمانی نے برطانیہ سمیت یورپ کو داعش سے محفوظ بنایا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا ایران نیوکلیئر ڈیل پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای ای) کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاہم نیوکلیئر ڈیل مضبوط بنانے کے لیے یورپ، چین اور روس کو مل کر اقدامات کرنے چاہئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن نے حسن روحانی پر زور دیا کہ فوری طور پر لڑائی ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ کسی کے بھی فائدے میں نہیں ہے۔بورس جانسن نے حسن روحانی سے کہا تھا کہ ایران کی جوابی کارروائی کے بعد امریکا کی جانب سے نیوکلیئر ڈیل سے علیحدہ ہونے کے دباؤ کے باوجود ہم ایران کے ساتھ جوہری ڈیل پر کاربند ہیں۔ایران کے صدر نے یورپی کونسل کے سربراہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ امریکا کی جانب سے دواؤں اور غذائی اجناس پر پابندیاں لگانا معاشی دہشتگردی ہے، اقتصادی پابندیوں کے معاملے پر یورپ امریکا سے آزاد پالیسی اپنائے۔‎

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…