بیجنگ(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین میں نمونیے کے پچاس سے زائد کیسز کے درپردہ سارس اور میرس سے تعلق رکھنے والا ایک نیا وائرس ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارے نے ایک بیان میں کہاکہ اس سلسلے میں تفصیلی تفتیش کی ضرورت ہے، تاہم امکان ہے کہ اس تازہ وبا
کے درپردہ کورانا وائرس ہو سکتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے عبوری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دسمبر میں وسطی چین میں نمونیے کے پچاس سے زائد واقعات کی وجہ کورونا وائرس کی ایک نئی قسم تھی۔ یہ بات اہم ہے کہ اب تک وسطیٰ چینی شہر ووہان میں دسمبر سے اب تک نمونیے کے 59 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔