پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

وزرات صحت اور ڈریپ نے قوم کو  پھر ماموں بنا دیا  پرانے نوٹیفیکیشن پر تاریخ بدل کر دوبارہ کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر د یا گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وزرات صحت اور ڈریپ نے قوم کو ایک بار پھر ماموں بنا دیا۔ پرانے نوٹیفیکیشن پر تاریخ بدل کر دوبارہ کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دی۔ 19 جون کو جن 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا، انہی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے وفاقی کابینہ سمیت پوری قوم کو ماموں بنا دیا،  19 جون 2019 کو جاری کردہ 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن دوبارہ جاری کر دیا۔ اسی ایس آراو کو بنیاد بنا کر قوم کو خوش خبری سنائی گئی۔ وفاقی کابینہ کو گزشتہ اجلاس میں وزیر صحت نے بتایا کہ 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کر دی ہے۔ سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کو ان ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد سے 3 سو فیصد تک اضافہ کے باعث وزارت سے الگ کیا گیا تھا، وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے اور مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو ذمہ داری سونپی گئی تو انہوں نے قوم کو ماموں بناتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد سے تین سو فیصد تک اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی بجائے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیااس سلسلے میں چیف آپریٹنگ آفیسر ڈریپ نے تصدیق کی کہ یہ وہی ایس آر او ہے جو کہ 19 جون کو جاری ہوا تھا واضح رہے کہ مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تین ماہ قبل عوام سے ادویات کی قیمتوں کی مد میں حاصل کئے گئے کروڑوں روپے واپس دلوانے کا اعلان کیا، تاہم اس اعلان پر عملدرآمد نہ کیا جا سکا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…