ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

زونگ نے پاکستان میں پہلی5Gویڈیو کال کا کامیاب تجربہ کیا

datetime 7  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پ ر )پاکستان کی معروف ٹیلی مواصلات کی کمپنی، زونگ نے آج جنوب ایشیائی ممالک کی پہلی آفیشل 5Gویڈیو کال کا کامیاب تجربہ کیا اور ناقابل یقین 1.5جی بی فی سیکنڈ کی سپیڈ حاصل کی۔ اس موثر ٹیسٹ نے جہاں تیز رفتار انٹرنیٹ کی صلاحیت کا لوہا منوایا جو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی

ضمانت ہے وہاں اس چیز کو بھی واضع کردیا کہ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب میںزونگ کوسب سے بلند مقام حاصل ہے۔زونگ آنے والے دنوں میں مزید جدید ٹیکنالوجی کی راہ ہموار کرنے کیلئے پر عزم ہے جو صنعت کے لئے ایک اعلی ٰمعیار قائم کرے گا اور زونگ کی موجودہ تکنیکی برتری کو بھی فروغ دے گا۔یہ آج پاکستان اور زونگ دونوں کے لئے باعث فخر لمحہ ہے کیونکہ ہم نے جنوبی ایشیاء میں 5 جی نیٹ ورک پر پہلی سرکاری ویڈیو کال کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے۔ ہم پاکستان کو دنیا کے سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر منسلک ممالک میں شامل کرنے کے لئے مزیدتکنیک اور جدت سے ہم آہنگ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ کہنا تھا چیئر مین زون مسٹر وانگ ہوا کا۔ملک میں5جی ٹیکنالوجی کا سب سے پہلے آغاز کرنا اورپاکستان کے ڈیجیٹل ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بین الاقوامی معیار کے انفراسٹرکچر کی فراہمی زونگ کے ناقابل تسخیر عزم کی ضامن ہے۔ 5جی کی غیر معمولی رفتار پر ٹیسٹ میں زونگ کا کلیدی کردار اور پہلی آفیشل ویڈیو کال کی تکمیل 5جی کے سفر کے حصول کی جانب اہم قدم ہے۔زونگ ، پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کا محرک ، اپنے صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور سلوشنز تک رسائی ممکن بناتا ہے۔ پاکستان کے ڈیجیٹل انقلاب کے سفر میں ہمنوا بنیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…