اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پاکستانی فاسٹ بائولر نے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

datetime 1  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر اعزاز چیمہ کو چیمپئن بولر قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اعزاز چیمہ نے دو روز قبل قائداعظم ٹرافی کے اختتام کے موقع پر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعزاز چیمہ کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ اعزاز چیمہ ایک

چیمپئن پروفیشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاندار کیریئر پر اعزاز چیمہ کو مبارکباد دیتا ہوں، اعزاز چیمہ پر مجھے فخر ہے۔ اعزاز چیمہ نے قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کی، جس نے دو روز قبل کراچی میں فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قائداعظم ٹرافی کے اختتام کے موقع پر اعزاز چیمہ نے فرسٹ کلاس سے بھی ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔رائٹ آرم فاسٹ بولر اعزاز چیمہ نے قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کی، اعزاز چیمہ نے 140 فرسٹ کلاس میچز میں 572 وکٹیں حاصل کیں۔ 40 سالہ اعزاز چیمہ نے 7 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔15 ستمبر 2011 کو زمبابوے کے خلاف بولاوایو میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے اعزاز چیمہ نے ٹیسٹ میچوں میں 31 اعشاریہ 90 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔ اعزاز چیمہ نے 14 ایک روزہ بین الاقومی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی اور بالترتیب 23 اور 8 وکٹیں لیں۔واضح رہے اعزاز چیمہ 2012 میں مصباح الحق کی قیادت میں ایشیا کپ جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔ ایشیا کپ کے فائنل میں جب بنگلہ دیش کو آخری اوور میں جیت کے لیے صرف 9 رنز درکار تھے تو اعزاز چیمہ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان رنز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا اور ٹیم کو 2 رنز سے فتح دلوائی تھی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…