دنیا کے سب سے بڑے ریتلے ریگستان میں طویل شاہراہ کا منصوبہ،ماہرین تعمیرات نے معجزہ سچ کر دکھایا

30  دسمبر‬‮  2019

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں صحرائے رْبع الخالی کو دنیا کا سب سیبڑا ریتلا ریگستان قرار دیا جاتا ہے۔ اس ریگستان میں آئیروز ریت کے طوفان اٹھتے ہیں اوراس کے درمیان سڑک کی تعمیر سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ تاہم سعودی عرب کے ماہرین تعمیرات نے یہ معجزہ بھی سچ کر دکھایا ہے۔

عرب ٹی وی  کے مطابق صحرائے ربع الخالی جسے ریتلے طوفانوں کی وجہ سے خوفناک اور بھیانک ریگستان قرار دیا جاتا ہے کے بیچوں بیچ سعودی عرب نے 790 کلو میٹر طویل سڑک تیارکرکے حقیقی معنوں میں معجزہ کر دکھایا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے اور وسیع عریض ریتلے صحرا میں روڈ انجینئرنگ کا معجزہ سمجھا جاتا ہے۔ اس میں تیار کی جانے والی سڑک کو تمام ضروری لوازمات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ پوری سڑک کیدونوں اطراف میں روشنی کا انتظام کیا گیا اور ٹریفک سیفٹی اشارے بھی لگائے گئے ہیں۔ اس سڑک کی تعمیر نے مسافروں کے لیے 800 کلو میٹرکی مسافت کم کردی ہے۔نجران کے گورنر شہزادہ جلوی بن عبد العزیز بن مساعد نے صحرائی روڈ اور اس پرہونے والے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پرانہیں بتایا گیا کہ سڑک کا تعمیراتی کام 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ سلطنت عمان کی سرحدی گذرگاہ ام الزمول تک سڑک کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…