اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ منگل کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹیلی فون کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مبصرین مودی کے ٹیلی فون کے بعد امریکی وزیرخارجہ کے فون کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں ایک سینئر سفارتکار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پہلے ہی واضح کردیاتھا کہ وہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرانے کے لئے پس پردہ کردار اداکررہا ہے اور تازہ ترین پیش رفت میں بھی امریکہ کا کردار ہی نظر آرہا ہے