پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میڈیکل  کمیشن نے  ایم بی بی ایس  کورس کو  کلیئر کرنے کیلئے چار امتحانی  چانس کو ختم  کردیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان میڈیکل  کمیشن نے  ایم بی بی ایس  کورس کو کلیئر کرنے کیلئے چار امتحانی  چانس کو ختم  کردیا ، پاکستان میڈیکل  کمیشن ( پی ایم سی ) نے اس بات کا اختیار یونیورسٹیز  کو دے دیا ہے  کہ میڈیکل کے  طالبعلموں کو امتحان کلیئر  کرنے کیلئے  کتنے  چانس فراہم کیے جائینگے ۔

پی ایم سی کے مطابق  اب طالبہ و طالبات   کے پہلے بنیادی امتحان  کے نتائج  پر اس بات کا فیصلہ  یونیورسٹی خود  کرے گی کہ طالبعلم  کو مزید  مواقع فراہم کرنے ہیں  کہ نہیں  کیونکہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے مطابق  جوطالب علم  میڈیکل کی پڑھائی  کے بنیادی امتحان کو نہ کلیئر  کرسکیں وہ  کلینکل پڑھائی  میں کامیابی  حاصل نہیں کرسکتے اس اقدام  سے  یونیورسٹیز کی کارکردگی  پر بھی چیک اینڈ بیلنس  رکھا جائے گا  بہت ہی نامور  یونیورسٹیز  جیسے کہ آغا خان یونیورسٹی اور شفاء  میڈیکل کالج  اپنی  لمیٹڈ  سیٹوں  سے زیادہ طالبعلموں  کو داخلے  فراہم   کرکے  دبائو ڈال رہے ہیں  اس سلسلے میں  اس اقدام سے بہت حد تک کمی واقع ہوگی صدر پاکستان میڈیکل کمیشن  (پی ایم سی ) ڈاکٹر ارشر قاضی کا کہنا ہے کہ  وہ اب اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتے  کہ یونیورسٹیز  خود اب اس بات کا فیصلہ  کریں گی کہ طالبعلم   کو دوسرا  موقع دینا ہے کہ نہیںمزید کہنا تھا کہ اگر طالبعلم میڈیکل کے بنیادی  امتحان میں فیل  ہوجاتے ہیں تو وہ ڈاکٹر نہیں  بن سکتے کیونکہ  دوسرا مرحلہ  کلینکل  پڑھائی کا ہے  جو کہ اس سے زیادہ  مشکل ہے  اور جو طالبعلم بنیادی  پڑھائی  کے امتحان کو پاس کرلیں  وہ ان کے پاس اگلے مرحلے  میں مزید امتحان  دینے کے چانس ہوں گے  اس اقدام سے ایم بی بی ایس اور بی ای ایس کی پڑھائی کے معیار  میں مزید بہتری آئے گی .

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…