اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کابیان انتہائی غیرمناسب ،بلاجواز اورہتک آمیز ہے]بیان سے ظاہر ہوتا ہے انہوں نے اپنی کوتاہیاں اورکمزوریاں چھپانے کیلئے اہم ترین قومی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، پیپلزپارٹی کی گرتی ساکھ کی وجہ کوئی ادارہ نہیں ان کی اپنی سابقہ حکومت کی کارکردگی اور کارستانیاں ہیں ، زرداری صاحب کے اس طرز سیاست سے پاکستان کے قومی تشخص اور اس کے اداروںکو ناقابل بیان نقصان ہوسکتا ہے، زرداری صاحب کچھ بھی کہہ لیں پاکستانی افواج اوراس کی قیادت کی عزت ہرپاکستانی کے دل میں ہے ۔منگل کی شب اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہاکہ اس بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی کوتاہیاں اورکمزوریاں چھپانے کیلئے اہم ترین قومی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے ،انہوں نے کہاکہ ایک ایسے قومی ادارے کو اس وقت میں نشانہ بنانا جبکہ اس کے جوان پاکستان کی بقاءمیں اپنی جانیں قربان کررہےے ہوں انتہائی قابل مذمت ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی گرتی ساکھ کی وجہ کوئی ادارہ نہیں ان کی اپنی سابقہ حکومت کی کارکردگی اور کارستانیاں ہیں ۔چودھری نثارعلی خان نے کہاکہ زرداری صاحب کے اس طرز سیاست سے پاکستان کے قومی تشخص اور اس کے اداروںکو ناقابل بیان نقصان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ طرز سیاست خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ قابل مذمت بھی ہے ۔وزیرداخلہ ننے کہاکہ زرداری صاحب کچھ بھی کہہ لیں پاکستانی افواج اوراس کی قیادت کی عزت ہرپاکستانی کے دل میں ہے ۔