واشنگٹن(این این آئی)امریکا سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول نے کہاہے کہ سیگریٹ پینا دل اور پھیپھڑوں دونوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے، تمباکو نوش افراد میں امراض قلب، فالج اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ اس سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔مگر تمباکو نوشی کا ایک نقصان جلد پر مرتب ہونے والے متعدد اثرات ہیں، جن سے بیشتر افراد واقف نہیں ہوتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طبی ماہرین نے بتایاکہ تمباکو نوشی کے نتیجے میں جلد میں دوران
خون کم ہوتا ہے جس سے جلد کو ضروری آکسیجن اور غذائیت نہیں مل پاتی اور نقصان دہ فری ریڈیکلز اور آلودگی سے مزید نقصان پہنچتا ہے۔سیگریٹ نوشی سے مدافعتی ردعمل بھی گھٹ جاتا ہے جبکہ جلد کے لیے ضرورت کولیگن اور الیسٹن کو نقصان پہنچتا ہے جو جلد کی لچک اور سالمیت کو نقصان پہنچتا ہے۔جلد پرقبل از وقت بڑھاپا،جھریاں،جلد کی رنگت متاثر ہونا،ہونٹوں کی رنگت گہری ہوجانا،زخم بھرنے میں تاخیر،جلد کا کینسر،اورجلد خشک ہوجاتی ہے۔