پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈریپ اور ایرانی فیڈرل ڈرگ ا تھارٹی کا زندگی بچانے والی  ضروری ادویات کی خوددستیابی کیلئے اشتراک کار کا فیصلہ

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے اعلیٰ ترین ریگولیٹری ادارے باہمی تعاون کے لئے میکنزم بنائیں گے ۔ ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں ایرانی حکومت کے حکام نے 26دسمبر2019ء کو یہاں اسلام آباد میں

ڈریپ کے ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا جس کا مقصد ادویات سازی ، زندگی بچانے والی ادویات اور ویکسینز کی دستیابی کے شعبہ میں باہمی تعاون کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے اور ادویات سازی کے آلات اور سرجیکل آئٹمز کی دستیابی میں بھی تعاون کرنا ہے ۔ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو افسر عاصم رئوف  نے ایرانی وفد کو علاج معالجہ میں استعمال ہونے والی اشیاء کی صنعت کے لئے ضروریات اور گنجائش کے بارے میں بریف کیا ۔ ایرانی وفد نے تعاون کی ممکنہ راہو ں اور شعبوں میں مذاکرات شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کو دستیاب ادویات اور مصنوعات کے حصول کے سلسلہ میں رہنما اصول بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔دونوں اطراف نے ریگولیٹری جائزدوں ، تجربات ، تربیت اور تعاون کی گنجائش کے امکانات کا بھی جائزہ لیا تاکہ بین الاقوامی سطح کی ایکریڈٹیشن حاصل کی جا سکے جبکہ ایران فارماسیوٹیکل انسپکشن کے سلسلہ میں تعاون اور سکیم کا پہلے ہی رکن ہے ۔ وفد نے ادویات سازی کے مخصوص خام مال کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا ۔‎

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…