ٹنڈوالہ یار(این این آئی)ٹنڈوالہ یار میں پولیو کے وائرس سے 22ماہ کا بچہ دوران علاج چل بسا، 48ماہ کا دوسرا بھائی بھی پولیو کا شکار ہوگیا، عبدالسلام عرف آصف برفت کا پولیو پازیٹو آنے پر محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی محکمہ صحت کی ٹیمیں مذکورہ بچے کے گاؤں پہنچ گئی
تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں پولیو نے اپنے پنجے گاڑنے شروع کردیئے ٹنڈوالہ یار کے گاؤں مولوی عمر داؤدانی میں رہائش پذیر ہدایت اللہ برفت کا 22ماہ کا بیٹا دلاور برفت جو پولیو کا شکار ہوکر حیدرآباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھا جو ایک ماہ قبل زندگی کی بازی ہار گیا۔ جبکہ ہدایت اللہ کا دوسرا بیٹا 48ماہ کا عبدالسلام عرف آصف بھی پولیو وائرس کا شکار ہوگیا عبدالسلام عرف آصف کی پازیٹو رپورٹ آنے کے بعد محکمہ صحت ٹنڈوالہ یار میں کھلبلی مچ گئی محکمہ صحت کی ٹیمیں پولیو کا شکار ہونے والے بچے کے گھر پہنچ گئے جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالشکور جروار نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی ہدایت پر عبدالسلام کا سیمپل لیکر ٹیسٹ کروایا گیا اس میں بھی پولیو وائیرس پازیٹو آیا ہے عبدالسلام عرف آصف تاحال عام بچوں کی طرح چل پھر رہا ہے بظاہر کوئی بھی معذوری نظر نہیں آرہی انہوں نے مزید بتایا کہ عبدالسلام کا 22ماہ کا بھائی دلاور برفت نے بھی پولیو کے وائرس کی تزدیک ہوگئی تھی جو دوران علاج چل بسا، ملک بھر میں ا س وقت پولیو کے خاتمے کے لئے حکومتیں بھرپور اقدامات کررہی ہے جبکہ ملک سے پولیو کے وائرس کے خاتمے کے لئے وقتن وقتن پولیو مہم چلائی جاتی ہے بدقسمتی یا محکمہ صحت کی لاپرواہی ہوہدایت اللہ برفت اپنے لکت جگر22ماہ کے بیٹے دلاور برفت سے محروم ہوگیا اور اب اپنے 48ماہ کے لکت جگر عبدالسلام عرف آصف بھی پولیو وائرس کا شکار ہوگیا۔