بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات ، ریکارڈ قبضے میں لیا گیا  ایف آئی اے  کی  حکام سے آٹھ گھنٹوں تک پوچھ گچھ

27  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،ایف آئی اے نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے حکام سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ڈی اے حکام کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا جہاں ان سے بی آر ٹی پراجیکٹ پر 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق پی ڈی اے کی جانب سے سابق اور موجودہ افسران حاضر ہوئے اور تحقیقاتی ٹیم نے ان سے عدالتی احکامات کی

روشنی میں سوالات کیے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ڈی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زبانی جوابات کی دستاویزات اگلے ہفتے تک پیش کی جائیں۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی آئیندہ ہفتے مکمل دستاویز کے ساتھ پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز بی آر ٹی سے متعلق پی ڈی اے کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں اضافے کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…