منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ اجلاس کیوں نہیں بلارہے؟ ہم کس کے لئے سینیٹ اجلاس بلائیں؟ اعظم سواتی کا رضا ربانی کو حیران کن جواب

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے سینیٹر رضا ربانی سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ رضا ربانی بتائیں! اگر بے ہنگم شور شرابہ کرنا ہے تو ہم کس کے لئے سینیٹ اجلاس بلائیں؟۔ انہوں نے کہاکہ رضا ربانی بتائیں! کروڑوں روپے خرچ کرنے سے عوام کو کیا فائدہ ہوگا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ ہمیں اصلاحات کے نام پر ووٹ ملے،ہم اصلاحات بل لاتے ہیں تو آپ پہلے ہی مسترد کردیتے ہیں، اگر ہم اصلاحات کے لئے آرڈیننس لانے کی بات کرتے ہیں تو آپ پہلے رد کر دیتے ہیں،پہلے کبھی ایسانہیں دیکھا کہ

آرڈیننس پیش کرنے سے قبل ہی اپوزیشن متحرک ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ ایوانوں میں شورو غل معمول بنالی گیا، زاتی مفاد کے لئے اجلاس بلانا ہے تو پھر نہ بلاکر لوگوں کے کروڑوں روپے تو بچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو سینیٹ کا اجلاس بلانے میں کوئی مسئلہ نہیں، چاہیں تو اگلے ہفتے سینیٹ اجلاس بلا سکتے ہیں، رضاربانی آئین اور قانون کو سمجھتے ہیں۔اعظم خان سواتی نے کہاکہ رضا ربانی حقائق چھپانے جمہوری اداروں کا درست تاثر نہیں دے رہے، سینیٹ کے اجلاس پر عوام کے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…