اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے احساس پروگرام کے تحت سکالرشپس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کل سکالرشپس 50 ہزار ہیں حکومت کو ایک لاکھ، 32 ہزار درخواست موصول ہوگئیں،حکومت 50 ہزار طلباء کے بعد مزید طلباء کو بھی سکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا گیا،ملک بھر میں 119 سرکاری جامعات کے
طلباء سکالرشپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے،ضرورت مند بچوں کو سکالرشپس دینے کے لیے تعداد بڑھائی جائے گی،وزیر اعظم نے احساس سکالرشپس میرٹ پر دینے کی ہدایت کردی،حکومت نے سکالرشپس کے لئے 5 ارب روپے مختص کیے تھے،سکالرشپس میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل چھان بین کریں گے۔