پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

جرمنی میں ایک گھنٹہ دیر سے اسکول شروع کرنے کے فوائد پرمبنی دلچسپ تجربہ، طلبہ میں کیا بہتری دیکھی گئی؟

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)نیند کی کمی پوری کرنے کے لیے اسکولز کے اوقات ایک گھنٹہ دیر سے شروع کرنے کے فوائد پر بھی تحقیقات کی گئی ہیں لیکن جرمنی کے ایک اسکول نے منفرد تجربہ کیا ہے۔مغربی جرمنی کے ایلڈورف ہائی اسکول نے ڈالٹن پلان نامی تعلیمی پروگرام پر عمل کرتے ہوئے اسکول آنے کے اوقات اور پڑھانے کے طریق کار کو طلبا کی مرضی سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صبح 8 بجے اسکول کا آغاز کرنے کے بجائے طلبا کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو پہلا پیریڈ چھوڑ کر ایک گھنٹہ دیر سے آ سکتے ہیں، پہلے پیریڈ میں نہ آنے کی تلافی وہ بعد ازاں ہفتے کے اختتام پر اضافی پڑھائی کے ذریعے کر سکتے ہیں۔نو ہفتوں کے تجربے کے بعد محققین نے ان تمام طلبا کی نیند کی ڈائریوں کا مطالعہ کیا جو اس کا حصہ تھے۔ اس کے علاوہ ان کی کلائی پر بندھی نیند کو مانیٹر کرنے والے آلات سے حاصل شدہ نتائج کا تجزیہ بھی کیا۔تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف ایک گھنٹہ دیر سے تعلیم شروع کرنے کے باعث طلبا کی نیند میں بہت بہتری آ گئی، اوسطا طلبا کی نیند میں تقریبا ایک گھنٹہ اضافہ ہوا اور وہ 6.9 گھنٹے سونے کے بجائے 8 گھنٹوں کی نیند لینے لگے۔حتمی نتائج میں یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ جن طلبا نے اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر نیند کے اوقات میں اضافہ کیا انہوں نے کم تھکن محسوس کی، تعلیم کے دوران ان کا فوکس بھی بڑھ گیا اور گھر پر جا کر پڑھائی کرنے کی صلاحیت بھی زیادہ ہو گئی۔اس تجربے سے یہ بات بھی سامنے آئی طلبا اسکول کے اوقات میں اپنی مرضی کو پسند کرتے ہیں اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری آتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…