اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وفاقی حکومت نے غیرملکی این جی اوز کو6 ماہ تک ملک میں کام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ورزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر سینئرحکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران تمام غیر ملکی این جی اوز کو 6 ماہ تک پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تاہم ان این جی اوز کی 3 ماہ کے اندر ازسرنو رجسٹریشن کی جائے گی۔اس موقع پر وزیراعظم نے طارق فاطمی کی سربراہی میں کام کرنے والی بین الوزارتی کمیٹی کو پاکستان میں این جی اوز کے مستقبل کے حوالے سے قانون سازی کے مسودے کے لیے قوانین اور طریقہ کار وضع کرنے اور این جی اوز سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے نگرانی کی بھی ہدایت کردی.