اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کہتے ہیں ڈی جی رینجرز کی رپورٹ کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ امید ہے سندھ حکومت سفارشات پر عمل کرے گی۔ رینجرز کی کراچی میں موجودگی اعتماد کا نشان ہے۔ عمران فاروق کے قاتلوں کو جلد کٹہرے میں لائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کی کوششوں سے کراچی میں امن قائم ہوا۔ رینجرز کی موجودگی اعتماد کا نشان ہے۔ ڈی جی رینجرز نے قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی۔ ایشوز کو سیاسی بیانات کی بھینٹ چڑھانا قوم کی خدمت نہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس سے تعاون جاری ہے۔ قاتلوں کو جلد کٹہرے میں لائیں گے۔ چودھری نثار علی خان نے امید ظاہر کی کہ سندھ حکومت رینجرز کی سفارشات عمل کرے گی۔