پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پیدل چلنے کے قابل دنیا کا سب سے طویل راستہ معلوم کرلیا گیا پیدل چلنے کے قابل دنیا کا طویل ترین راستہ جنوبی افریقا سے شروع ہوکر کس ملک میں ختم ہو تا ہے؟رپورٹ میں دلچسپ و حیران کن انکشاف

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پری ٹوریا(این این آئی)پیدل چلنے کے قابل دنیا کا سب سے طویل راستہ معلوم کرلیا گیاہے،یہ راستہ 14 ہزار میل طویل ہے اور جنوبی افریقا کے ایک کنارے سے شروع ہوتا ہے ہوا شمالی روس کے انتہائی دور افتادہ اور شدید موسمیاتی کیفیت کے ایک مقام پر ختم ہوتا ہے۔ اگر کوئی معمول کی

رفتار سے پیدل چلے تو ایک سے دوسرے سرے تک جانے میں تین سال کا عرصہ لگے گا۔ اس طرح پیدل چلنے کے قابل یہ دنیا کا طویل ترین واحد راستہ ہے جو قابلِ عبور خشکی سے گزرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس راستے میں ایسا کوئی مقام نہیں جہاں پانی یا دریا آتا ہے اورغالب راستے پر پکے روڈ اور پل وغیرہ بھی موجود ہیں۔ یہ راستہ جنوبی افریقا کے ساحلی علاقے لا اگلہس سے شروع ہوکرمیگاڈن روس میں جاکر ختم ہوتا ہے۔ کوئی مہم جو اس راستے کو اپنانا چاہتا ہے تو ضروری ہے کہ وہ برسات، برف، ریگستان اور خشکی والے علاقوں کے کپڑے اور سامان ضرور اپنے ساتھ رکھے۔اگرچہ یہ راستہ ایک عرصے سے جغرافیہ دانوں کی نظرمیں تو تھا لیکن اب ٹیکنالوجی اور گوگل میپس کی بدولت تمام رکاوٹوں کا جائزہ لے کر یہ نقشہ جاری کیا گیا ہے۔راستے میں جنگ زدہ ایک مقام جنوبی سوڈان بھی ہے اور جانوروں سے بھرپور بارانی جنگلات بھی آتے ہیں۔ روس میں داخل ہوتے ہی شدید برف باری اور موسمیات کیفیات کا سامنا ہوسکتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…