بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

موٹے افراد سے سالانہ کتنے کروڑ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس پیدا ہوتی ہے؟ ماہرین کا تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں متوسط وزن رکھنے والے افراد کے مقابلے میں موٹے افراد سالانہ 70 کروڑ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ موٹاپے سے متعلق ریسرچ کرنے والے ادارے دی او بیسیٹی سوسائٹی کے محققین نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ

یہ موٹے افراد دنیا بھر میں 1.6 فیصد گرین ہاس گیس پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔محققین  کے مطابق اس میں مختلف عوامل شامل ہیں جن میں موٹے افراد کے میٹابولیزم کے تیز ہونے کی وجہ سے اضافی کھانا بنانا اور انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والی گاڑیوں میں اضافی ایندھن کا استعمال وغیرہ شامل ہے۔دی اوبیسیٹی سوسائٹی کے مطابق اس نے تحقیق کے لیے گرین ہائوسز گیسز کے اخراج، ڈیموگرافک ڈیٹا اور موٹاپا پھیلنے کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے اپنا نتیجہ اخذ کیا ہے۔محققین کا ماننا ہے کہ متوسط وزن رکھنے والے افراد کے مقابلے میں بھاری جسامت والے انسان 20 فیصد زیادہ گرین ہائوس گیز پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔اس تحقیق کے مصنف فیڈون میگ کوس کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کے اوسط سائز میں اضافے کی وجہ سے دنیا میں انسان کے سانس لینے سے پیدا ہونے والی کابن ڈائی آکسائیڈ گیس کو کم کرنے کی کوششیں متاثر ہوسکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیق ان لوگوں کے لیے زیادہ اہم ہے جو موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…