پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا میں کروڑوں سال سے چھپا راز دریافت کرلیا، منجمد براعظم میں کونسا تاریخ راز چھپا ہوا ہے؟ ناسا کے نقشے میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)انٹارکٹیکا ایسا براعظم ہے جسے اسرار سے بھرپور کہا جائے تو کم نہیں ہوگا کیونکہ وہاں ایسے قدرتی عجوبے موجود ہیں جو دہائیوں سے سائنسدانوں کے لیے الجھن کا باعث بنے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹسکے مطابق بظاہر یہ برفانی براعظم میں اوپر سے بہت سپاٹ لگتا ہے جس میں ہر سو برف ہی برف نظر آتی ہے مگر اب سائنسدانوں نے ایسی دریافت کی ہے جس کا علم کروڑوں سال میں

پہلی بار ہوا ہے۔درحقیقت انٹارکٹیکا کی اربوں ٹن برف کے نیچے دنیا کی سب سے گہرائی والی زمین کو دریافت کیا گیا ہے۔یہ منجمد براعظم اپنے نیچے ایک تاریخی براعظم کو چھپائے ہوئے ہے جسے ناسا کے ایک نقشے میں دکھایا گیا، جس سے مستقبل میں انٹار کٹیکا میں برف کے بہا? کے ساتھ ساتھ ان خطوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی جہاں گرم موسم کے نتیجے میں برف پگھلنے کا امکان زیادہ ہوگا۔اس نقشے کو بیڈ مشین انٹارکٹیکا کا نام دیا گیا ہے جس میں اس براعظم کی چھپی ہوئی تمام تر تفصیلات کو دکھایا گیا ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنسدان اور نقشے کو تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ میتھیو مارلیگم نے بتایا کہ بیڈ مشین کو انٹارکٹیکا کے مخصوص حصوں میں زوم کرکے ہم اہم معلومات دریافت کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس نقشے کو جریدے جنرل نیچر جیو سائنسز میں شائع کیا گیا اور برفانی براعظم میں چھپے جغرافیائی پہلو?ں کو دریافت کیا گیا جن سے معلوم ہوتا ہے کہ برف کے بہائو کی ساخت کیا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ چھپے ہوئے پہلو موسمیاتی تبدیلی پر گلیشیئر کے ردعمل پر اثرات مرتب کرتے رہے ہیں۔انٹار کٹیکا میں برف کے بہائو سے آگاہی میں جاننا اتنا ہی اہم ہے جتنا زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ، کیونکہ اگر اس براعظم کی تمام برف پگھل جائے تو دنیا بھر میں سمندروں کی سطح میں 200 فٹ تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ایسا جلد ہونے کا امکان تو نہیں مگر اس براعظم کا معمولی حصہ بھی پگھل گیا تو بھی اس کے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔اس براعظم میں دنیا کی گہری ترین کھائی کی دریافت سے یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کتنی مقدار میں برف اس خطے سے گزرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…