پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

موسم بہار میں کس موذی مرض کے خدشات بڑھ جاتے ہیں تحقیق میں ماہرین نے ہوشربا انکشافات کر دیئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی )یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ہارورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد کی تاریخ پیدائش اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کے درمیان تعلق کا موازنہ کیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اپریل میں پیدا ہونے والے افراد میں اگلے 38 سال میں نومبر میں پیدا

ہونے والے لوگوں کے مقابلے میں امراض قلب سے موت کا خطرہ 12 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔اگرچہ یہ تو واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے مگر سائنسدانوں کے خیال میں موسم کے مطابق غذا، ہوائی آلودگی اور سورج کی روشنی میں تبدیلی وغیرہ حمل اور زندگی کی ابتدا میں کردار ادا کرنے والے عوامل ہیں۔ماضی کی تحقیقی رپورٹس میں پہلے یہ دعویٰ سامین آیا تھا کہ نومبر میں پیدا ہونے والے افراد میں امراض قلب کا خطرہ سب سے کم ہوتا ہے جبکہ مئی میں پیدا ہونے والوں میں سب سے زیادہ۔اس نئی تحقیق میں شامل سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ماضی کی تحقیقی رپورٹس میں نتائج پر اثرانداز ہونے والے دیگر عناصر کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔جریدے بی ایم جے میں شائع تحقیق بتایا گیا کہ امیر گھرانوں میں پیدا ہونے والے افراد میں امراض قلب اور جلد موت کاخطرہ کم ہوتا ہے۔محققین نے اس حوالے سے مزید جاننے کے لیے 1976 میں نرسوں پر ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج کا جائزہ لیا جو 38 سال تک جاری رہی تھی۔نتائج سے عندیہ ملا کہ جن خواتین کی پیدائش اپریل میں ہوئی، ان میں امراض قلب سے موت کا خطرہ ہوتا ہے۔مارچ میں پیدا ہونے والی خواتین میں یہ خطرہ 9 فیصد، مئی یا جولائی میں 8 فیصد جبکہ جون میں 7 فیصد ہوتا ہے۔دسمبر میں یہ شرح 5 فیصد ہوتی ہے۔سائنسدانوں نے آخر میں واضح کیا کہ اس کی وجہ فی الحال واضح نہیں اور ان کو لگتا ہے کہ ممکنہ طور پر پھلوں اور سبزیوں کی دستیابی کا اس سے کوئی تعلق ہوسکتا ہے۔محققین نے اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا کہ تاکہ نتائج کی تصدیق کی جاسکے اور اس کے ممکنہ میکنزم کو بھی سامنے لایا جاسکے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…