جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاک آرمی دنیا کی نمبر ون آرمی ہے، پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے سازشیں کی جا رہی ہیں، مختلف عناصر پروپیگنڈا کر رہے ہیں، طلبہ بھی پاک فوج کے حق میں باہر نکل آئے

datetime 18  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پنجاب یونیورسٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی زیر قیادت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، فیکلٹیوں کے ڈینز، صدور شعبہ جات، اساتذہ اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شرکا نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کے باعث آج عوام اور پاکستان کے تمام شعبے آزادی کی سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی دنیا کی نمبر ون آرمی ہے جس نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے کر ملک میں امن بھی قائم کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے سازشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا مورال گرانے کے لئے مختلف عناصر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں اور پنجاب یونیورسٹی اس ریلی کے ذریعے پروپیگنڈہ کرنے والے ان عناصر کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن کے لئے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے حالیہ مسلم کش اقدامات سے ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیاہے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال پاکستان کے قیام کے لئے کس قدر درست اور واضح تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے برابر مسلمان رہتے ہیں تاہم آج ان سے شہریت کا حق چھینا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں اقلیتوں پرجو ظلم ہو رہا ہے اس پر اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں ہیں جس کی وجہ سے آج ہماری زندگی کے تمام طبقا ت آزادہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے قومی اور بین الاقوامی معاملات میں قوم کی رہنمائی کی ہے اور آج بھی ہم یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام اور ادارے متحد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…