ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

شامی بچوں کے جسموں سے خون کی جگہ پیٹرول بہتا تو دنیا فوری مداخلت کرتی ،ترک صدر طیب اردوان کے صبر کا پیمانہ چھلک پڑا ، بڑ ا اعلان کر دیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن)  ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام میں ہلاک ہونیوالے بچوں کے جسموں سے خون کی جگہ پیٹرول بہتا تو دنیا ایک پًل کی تاخیر کئے بغیر مداخلت کیلئے بھاگ اٹھتی،مہاجرین کے مسئلے پر چند ممالک کی کوششوں سے قابو نہیں پایا جا سکے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں منعقدہ پہلے گلوبل رفیوجی فورم سے خطاب میں کہا کہ ترکی نے لاکھوں مہاجرین کیلئے اپنے دروازے کھولے ہیں، ایسے وقت میں کہ جب ترکی سے کئی گنا زیادہ امکانات کے مالک ممالک نے مہاجرین کیلئے کوٹہ رکھا ہم نے رنگ، نسل اور زبان کی تفریق کئے بغیر ہر ایک کو پناہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسئلے پر ہماری طرح ان انسانوں کی بہترین شکل میں میزبانی کرنیوالے چند ممالک کی کوششوں سے قابو نہیں پایا جا سکے گا۔صدر اردوان نے کہا ہے کہ شامی مہاجرین کے مسئلے کا واحد حل یہ نہیں سمجھا جا سکتا کہ انہیں ترکی کی سرحدوں میں پناہ دیدی جائے۔‎

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…