جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن)نے موجودہ حکومت کی سولہ ماہ کی کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کردیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے موجودہ حکومت کی سولہ ماہ کی کارکردگی پر حقائق نامہ جاری کردیا ۔مسلم لیگ (ن)کی معاشی کانفرنس میں ملکی معیشت پر وائٹ پیپر جاری کیاگیا ۔ وائٹ پیپر میں کہاگیا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی کے نتیجے میں عوامی مینڈیٹ چوری کرکے عمران خان حکومت قائم ہوئی ،عمران خان حکومت ملک کی تاریخ کا بدترین دور ثابت ہوئ

ی۔قومی سلامتی، معاشی پالیسی کے میدان میں بدانتظامی سے تباہی مچادی گئی۔موجودہ حکومت نے انسانی ترقی اور آئینی حقوق کا بیڑہ غرق کردیا ۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں 2013-18کے دوران معیشت، سکیورٹی اور خارجہ محاذ پرحاصل ہونے والی کامیابیوں اور ثمرات کو موجودہ حکومت نے ضائع کردیا۔عمران حکومت کے سولہ ماہ میں غریبوں کو12.7 فیصد مہنگائی کے جہنم میں دھکیل دیاگیا۔بیروزگاری وبائی مرض کی طرح پاکستان مین پھیل چکی ہے،عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ۔موجودہ حکومت کی نالائقی سے لائن آف کنٹرول اور بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں خوف پیدا ہوا ۔سولہ ماہ میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بدترین تنزلی دیکھی گئی ،زراعت کا شعبہ تباہی کا شکار ہے، بجلی، زرعی اجزاء، کھاد کی قیمتوں میں اضافے نے کسانوں کی کمر توڑ دی،صوبوں کے وسائل روک کر ملک بھر میں انسانی ترقی کو تباہی سے دوچار کردیاگیا ۔عمران خان حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کرکے عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ۔مسلم لیگ (ن)کے دور میں ہسپتالوں میں دی جانے والی مفت علاج کی سہولت موجودہ حکومت نے ختم کردی ۔قومی ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ کٹوتی سے دس لاکھ سے زیادہ لوگ غربت کی دلدل میں پھینک دئیے گئے ۔حکومتی نااہلی سے اسی لاکھ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے جاچکے ہیں ۔اپنے دعوں کے برعکس عمران حکومت نے ایک سال میں دس ہزار 335 ارب کا تاریخ کا سب سے بڑا قرض قوم پر مسلط کردیا۔عمران حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا عظیم منصوبہ رول بیک کرکے قوم کا معاشی مستقبل خطرے میں ڈال دیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…