لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیاتن نے کہا ہے کہ بروز منگل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے ۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کہر پڑنےکا بھی امکان ہے۔ بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔تاہم مغربی/شمال مغربی بلوچستان میں موسم ابرآلود رہے گا۔
بالائی سندھ اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں میں دھند چھاے رہنے کا بھی امکان ہے۔ اس دوران پنجاب اورخیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں کُہرپڑنےکا بھی امکان ہے۔جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا ۔ تاہم مغربی/شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بالائی سندھ اوروسطی/جنوبی پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں میں دھند چھاے رہنے کا بھی امکان ہے۔جمعہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا۔تاہم بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات نے 20 دسمبر سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ ان بارشوں سے لاہور میں دھند کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں سموگ کے مکمل خاتمے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ دسمبر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ شہر میں دھند کا سلسلہ آئندہ مزید 3 دن جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔بروز ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ بالائی سندھ اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں میں دھند چھاے رہنے کا بھی امکان ہے۔ اس دوران پنجاب اورخیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں کُہرپڑنےکا بھی امکان ہےاور اتوار کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ بالائی سندھ اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں میں دھند چھاے رہنے کا بھی امکان ہے۔ اس دوران پنجاب اورخیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں کُہرپڑنےکا بھی امکان ہے۔