لاہور (آن لائن) سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے دی گئی منظوری کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کے یوٹیلیٹی الائونس میں 80 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔