لاہور (آن لائن) لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔ ڈی ایس لاہور آفس کے قریب جناح ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث لاہور سے آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس لاہور سمیت دیگر ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بند ٹریک کلیئر کرانے کیلئے اپنی نگرانی میں کام شروع کرایا تاہم حادثے کا شکار ہونے والی بوگیوں کے مسافر بال بال بچ گئے۔