ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سٹیزن ایکٹ کے بعد پورا بھارت ایک آتش فشاں بن گیا،مودی نے جو گجرات میں کیا وہی اب بھارت میں کرنے جا رہا ہے، خواجہ آصف کے چونکا دینے والے دعوے

datetime 16  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ مودی نے جو گجرات میں کیا تھا وہی اب بھارت میں کر نے جارہاہے،سٹیزن ایکٹ کے بعد پورا بھارت ایک آتش فشاں بن گیا ہے،یہ ایک بہت بڑے قتل عام کی خاموش نشانیاں ہیں،ہم نے دو قراردادیں پاس کرنے کے سوا کیا کیا ہے؟کشمیر کو شہہ رگ کہنے سے مسائل حل نہیں ہونگے،قراردادوں تک خود کو محدود نہ کریں۔

پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت نے جب کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو صرف یو این میں تقریر ہوئی،ہماری تجارت اور فضائی راستے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ایوان میں کہا گیا کہ ہر جمعہ کو یکجہتی کشمیر منایا جائے گا،مودی نے جو گجرات میں کیا تھا وہی اب بھارت میں کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سٹیزن ایکٹ کے بعد پورا بھارت ایک آتش فشاں بن گیا ہے،یہ ایک بہت بڑے قتل عام کی خاموش نشانیاں ہیں،ہم نے دو قراردادیں پاس کرنے کے سوا کیا کیا ہے،کشمیر کو شہہ رگ کہنے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی جیلوں میں ہزاروں کشمیریوں کو قید کر دیا گیا ہے،ان حالات میں ہم بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں رکھ سکتے،کشمیر کے لئے چار جنگوں میں پاکستانی فوجیوں کا خون بہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا کشمیر کے ساتھ رشتہ اس بات کا متقاضی ہے کہ ہماری آواز تو ان تک پہنچے،قراردادوں تک خود کو محدود نہ کریں،پاکستان پچاس سال پہلے دو لخت ہوا، لیکن تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔ انہوں نے کہاکہ مذہب کے نام پر تشدد، عدالتوں میں تشدد ہورہا ہے،ہم اپنے معاشرے کو کہاں لے جارہے ہیں،ہم نے جو پرائی جنگیں لڑیں، یہ ان کے اثرات ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج سولہ دسمبر پوری قوم کے لئے خود احتسابی کا دن ہے،مصیبتیں آسمانوں سے نہیں آتیں، یہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے،لاہور میں جو کچھ ہوا وہ ماضی کا بوجھ ہے جو ہم اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے مفاد پر ذاتی مفاد حاوی ہوگیا ہے،میں اس ایوان کو منت کرتا ہوں کہ خود احتسابی کریں،ہم نے سولہ دسمبر 71 اور سولہ دسمبر اے پی ایس کی ابھی تک توبہ نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے آج کی قرارداد میں او آئی سی کا ذکر تک نہیں کیا،امہ فراڈ بن گیا ہوا ہے، صرف مال شال بنانے کے لئے رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کا ہم پر قرض ہے، ہمارا پہلا نشان حیدر بھی کشمیر کی جنگ کے لئے تھا،کشمیر میں قیامت ٹوٹی ہوئی ہے،مودی کے ہوتے ہمارے تعلقات کبھی اچھے نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے ڈی این اے میں قتل عام ہے،بھارتی سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں پبلک تاثر کی بات کرتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…