کراچی(این این آئی)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ بچوں کو ہونے والے انفیکشنز ہیں، ماں کو چاہیے کہ بچوں کی صحت سے متعلق حفاطتی اقدامات لازمی کریں۔پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح سب سے زیادہ، کراچی کے چلڈرن ہسپتال گلشن اقبال میں ہونے والی ایک روزہ کانفرنس میں شیرخوار اور نوزائیدہ بچوں کے امراض کے ماہرین
نے بتایا کہ پاکستان میں بچوں کی زیادہ تر اموات انفیکشنز یا دم کشیدگی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔بچوں کو انفیکشن سے بچاؤ کے لیے حمل سے پہلے ماں کی ویکسینیشن، آپریشن کے دوران استعمال ہونے والے آلات کی اسٹرلائزیشن اور زچگی کے پہلے گھنٹے میں بچے کو ماں کا دودھ ضرور پلائیں۔ماں کو چاہیے کہ وہ کچھ بنیادی اقدامات خود بھی کریں کیونکہ یہ بھی شرحِ اموات میں کمی لانے میں اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔