پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کراچی کے نوجوان کا پراجیکٹ عالمی سطح پر مقبول

datetime 14  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد کے باصلاحیت و ہنر مند نوجوان سرمد حسن جعفری کے پراجیکٹ نے دبئی ڈیزائن ویک کے گلوبل گریڈ پروگرام 2019 میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔جامعہ کراچی کے ویژیول اسٹڈیز کے شعبے میں زیرِ تعلیم نوجوان نے چار سالوں میں مختلف تجربات کے بعد

بالاخر سیف کوکنگ پراجیکٹ کو متعارف کرایا ہے۔مضافاتی علاقوں میں قائم جھونپڑیوں اور کچے مکانوں میں آج بھی پتھروں کے چولہوں پر لکڑی جلا کر کھانا پکانے کا رواج ہے۔اس دوران لکڑی سے اٹھنے والا دھواں براہ راست ناک میں داخل ہوتا ہے جو ناصرف انسانی صحت کے لیے مضر ہے بلکہ کسی حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔گزشتہ ماہ دبئی میں ڈیزائن ویک کا انعقاد ہوا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 150 طلبہ و طالبات اس میں شریک ہوئے۔گلوبل گریڈ 2019 کے مقابلے میں 20 طالب علموں کے پراجیکٹس کو بوٹ کیمپ کا حصہ بنایا گیا جہاں پاکستانی نوجوان کا پراجیکٹ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔انویسٹمنٹ کارپوریشن دبئی اور اے آر ایم ہولڈنگ پاکستانی نوجوان کے اس پراجیکٹ پر جلد سرمایہ کاری کرے گی جس کے بعد یہ اسٹارٹ اپ کمرشل مقاصد کے لیے استعمال ہوسکے گا۔نوجوان سرمد کو اس چولہے کو غریب آبادیوں میں تقسیم کرنے کے لیے این جی اوز کی مدد بھی درکار ہے۔ دبئی ڈیزائن ویک میں پاکستانی بیگ پیک اور لائٹنگ لیمپ کے پراجیکٹس بھی توجہ کا مرکز بنے تھے۔‎

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…