لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور اور واہگہ کر درمیان چلنے والی مسافر شٹر ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں کے بعد چلنے والی اس شٹر ٹرین کو فروغ سیاحت کیلئے چلایا گیا ہے۔ جس کا فی کس کرایہ 30 روپے ہوگا جبکہ یہ ٹرین دن میں تین مرتبہ لاہور اور واہگہ کے درمیان چلے گی، لاہور ریلوے
سٹیشن پر منعقد ہونے والی ٹرین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کے مذکورہ ٹرین کے چلنے سے نہ صرف سیاحوں کو سہولت حاصل ہوگی بلکہ مقامی لوگوں کو آمد و رفت کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں شٹر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔