جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس نے ذہنی معذور پاکستانی کی جان لے لی ، نعش بھی اٹھا کر لے گئی،رابطے پر جانتے ہیں کیا جواب دیا؟

datetime 14  دسمبر‬‮  2019 |

شکرگڑھ(این این آئی)بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک ذہنی معذور پاکستانی کی جان لے لی اور نعش بھی اٹھا کر لے گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورکنگ باؤنڈری کے بھوپالپور سیکٹر پر بھارت کی بی ایس ایف نے فائرنگ کرکے 58 سالہ شخص کو اس وقت شہید کردیا جب وہ غلطی سے زیرو لائن پہ چلا گیا تھا۔بھارت کی بی ایس ایف کی فائرنگ سے جان کی بازی ہارنے والے شخص کی شناخت

نیاز احمد کے نام سے ہوئی ہے جو محلہ اسلام آباد کا رہائشی اور ذہنی اعتبار سے معذور تھا،علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کی بی ایس ایف اپنی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نیاز احمد کی نعش بھی اپنے ہمراہ لے گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر جب سیکورٹی حکام نے بھارتی حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے وعدہ کیاکہ وہ نیاز احمد کی نعش پاکستان کے حوالے کردیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…