اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پی آئی سی واقعہ؛ حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے پولیس کا دوسرا چھاپہ بھی ناکام کارروائی موبائل لوکیشن ،خفیہ اطلاعات پر کی گئی لیکن کیسے بچ نکلا؟سوالات نے جنم لے لیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں ملوث وکیل اور وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے کی گئی دوسری کارروائی بھی ناکام ہوگئی ہے اور ملزم کارروائی سے پہلے ہی فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے رائے ونڈ میں کارروائی کی لیکن ملزم وہاں سے بھی فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں کارروائی حسان نیازی کے موبائل فون

کی لوکیشن اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی لیکن ملزم کارروائی سے قبل ہی فرار ہوگیا۔دوسری جانب پولیس نے حسان نیازی کو پولیس وین جلانے کے مقدمہ میں نامزد بھی کرلیا ہے۔ تصادم میں حسان نیازی کی فوٹیجز بھی سامنے آئی تھیں لیکن پولیس نے  کارروائی سے گریز کیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد گزشتہ روز  گھر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گرفتار نہیں کئے جاسکے۔ان کے بار بار بچ نکلنے سے نئے سوالات نے جنم لے لیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…