جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشیواؤں کو ماہانہ وظیفہ دینے کی ہدایات دیدی گئیں

datetime 11  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشیواؤں کو ماہانہ 10,000 روپے بطور وظیفہ دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ خزانہ اور اوقاف کو ایک ہفتے میں وظائف کے چیکوں کی تقسیم کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اُنہوں نے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کا تعین اور وظائف کا اجراء متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے کی

جائے گی۔وزیراعلیٰ کا محکمہ اوقاف کے تحت صوبے میں سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے جلد ازجلد واگزار کرانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے معاشرے کے کمزور طبقے کو اوپر لانا ہے۔ اس اقدام سے آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشواؤں کو کافی حد تک ریلیف ملے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے ہیں اُس کو پورا کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں آئمہ مساجد اور اقلیتیوں کے مذہبی پیشواؤں کو ماہانہ وظائف دینے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیاہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکرٹری فنانس اور متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو صوبے میں آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشواؤں کو ماہانہ وظائف کے حوالے سے پیشرفت اور طریقہ کار پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں کل 21981 آئمہ مساجد اور 293 اقلیتوں کے مذہبی پیشواؤں کو یہ وظائف دیئے جائیں گے جبکہ وظائف کی فراہمی پر سالانہ 2.62 ارب روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ آئمہ مساجد اور اقلیتوں کے مذہبی پیشواؤں کو ماہانہ 10,000 روپے وظائف دیئے جائیں گے جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آئمہ کا تعین اور وظائف کا اجراء ممکن بنائے گا۔ وزیراعلیٰ کو محکمہ اوقاف کے صوبے میں مختلف اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے پر بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جو سرکاری اراضی اب تک واگزار کی گئی ہے اُس پر پلازے اور مارکیٹس بنائے جائیں گے جس سے صوبائی حکومت کی محصولات میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر پورے صوبے کی ترقی و خوشحالی ہمارا منشور ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف صوبے میں سرکاری اراضی کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لانے کیلئے بھر پور اقدامات کرے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…