لاہور(این این آئی)محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں شیشہ اور حقہ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی ریسٹورنٹ اور ہوٹل میں بھی شیشے اور حقے کے استعمال پر پابندی ہو گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں بہاولپور میں درختوں کی کٹائی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔دفعہ144نوے روز تک نافذ العمل رہے گی۔