کراچی (این این آئی) گوگل نے سال 2019 میں پاکستان سے انٹرنیٹ پر تلاش کئے جانے والے مقبول ترین موضوعات کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے، جس میں رواں سال کے دوران گوگل پاکستان پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی معلومات پر ایک نظر ڈالی گئی ہے اور اس سال ہونے والے اہم ترین واقعات، شہرت یافتہ خبروں اور دلچسپ ترین تفریحی مواد کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔اس سال میں
جن مضامین نے ٹرینڈنگ کی، ان میں پاکستانی عوام کا پسندیدہ کھیل – کرکٹ بھی شامل ہے۔سال 2019 کے ٹرینڈنگ موضوعات: میں پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، لائیو کرکٹ،سونی لئیو،PSL 4 کا شیڈیول، کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،پی ٹی وی اسپورٹس،کستان بمقابلہ انڈیا اورسری لنکا بمقابلہ پاکستان شامل ہیں۔جن شخصیات کے بارے میں معلومات کو سنہء 2019 کے دوران سب سے زیادہ تلاش کیا گیا ان میں نعمل خاور سرفہرست رہیں،وحید مراد،بابر اعظم،آصف علی،عدنان سمیع،سارہ علی خان،محمد عامر،علیزے شاہ،ابھی نندن ورتھامان اورمدیحہ نقوی بھی شامل ہیں۔جن فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں نے 2019 کے دوران ٹرینڈنگ کی ان میں ایونجرز اینڈ گیم،بگ باس 13،عہدِ وفا،سنو چندا سیزن 2،کبیر سنگھ،کیپٹن مارویل،میرے پاس تم ہو،موٹو پتلو 2019،بھروسہ پیار تیرا اور گلی بوائے شامل ہیں۔پاکستانی عوام جن موضوعات سے متعلق زیادہ تجسس رکھتے ہیں، ان کی تفصیلات بنانے کے علاوہ، گوگل سرچ ٹولز سے ان موضوعات کی تفصیل بھی حاصل کی جا سکتی ہے، جو سنہء 2019 کے دوران، دنیا بھر میں سب سے توجہ حاصل کرتے رہے۔ بقیہ سال بھر میں تلاش کئے جانے والے واقعات اور دنیا کے دیگر ممالک کے مقبول ترین ٹرینڈنگ موضوعات کی تفصیل جاننے کے لئے: Google.com/2019 ملاحظہ کیجئے۔گوگل حالیہ وقتوں میں، انٹرنیٹ پر، ہر ایک سال کے دوران،
عوام کی توجہ کا مرکز بننے والے ایک کھرب سے زائد موضوعات اور سوالات کا تجزیہ کرنے کے بعد، ان تمام تفصیلات تک عوام کو رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سال کے آخر میں،یہ معلومات بھی فراہم کی جاتی ہے کہ؛ کون کون سے تلاش کردہ موضوعات کس ملک میں مقبول ترین رہے اور اس سال کے سب سے زیادہ ٹرینڈنگ کرنے والے رجحانات (ٹرینڈز) کیا تھے۔اس کے علاوہ، گوگل میں
مزید بہت سی سہولیات اور ٹولز دستیاب ہیں، جن کے ذریعے عالمی سطح پر بھی اور کسی مخصوص خطّے کے حوالہ سے بھی، تلاش کردہ موضوعات کی گذشتہ اور حالیہ رجحانات (ٹرینڈز) کی تفصیلات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔گوگل کی سرچ ٹولز کو استعمال کرکے کوئی بھی فرد، کسی بھی دوسرے صارف کی ذاتی معلومات یا شناخت معلوم نہیں کر سکتا، کیونکہ؛ گوگل کے پورے نظام میں
ذاتی رازداری اور شناخت کو خفیہ رکھنے کو، بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔کسی بھی مخصوص دورانیہ میں کون سے موضوعات کتنی بار تلاش کئے جاتے ہیں؟ یہ تجزیات، صارفین کی دلچسپیوں کے حوالہ سے اہم معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔ یہ ٹولز پورا سال صارفین کے استعمال اور فائدہ کے لئے دستیاب ہوتی ہیں، جن کے ذریعہ آپ کو اضافی معلومات حاصل کرنے میں بے حد آسانی ہوتی ہے۔ جبکہ trends.google.comکے ذریعہ، صارفین ان موضوعات کے بارے میں بہت کچھ سیکھ بھی سکتے ہیں۔