اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیاد پر ضمانت ملنے کے بعد کہا ہے کہ شریک چیئرمین جیل سے باہر آرہے ہیں اور سب کو معلوم ہے کہ وہ شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے، نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہمیں روکنا اور دبنا چاہتے ہیں،نیب نے فریال تالپور سے متعلق کیس میں اپنا موقف پیش نہیں کیا اس وجہ سے
ہمیں اب 16 دسمبر تک انتظار کرنا پڑیگا، موجودہ حکومت کا یہ آخری سال ہے، عوام چاہتے ہیں جنوری کے پہلے ہفتے میں انتخابات ہوں،اگلے برس ہم عوامی حکومت بنا کر رہیں گے اور عوام کے مسائل حل کریں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں سنگین طبی مسائل کی طرف اشارے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں جج صاحبان کے جنہوں نے انصاف کیا۔جعلی اکاؤنٹس اور پارک لین کیسز میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر پر تازہ پیش رفت کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہمیں روکنا اور دبانا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب نے فریال تالپور سے متعلق کیس میں اپنا موقف پیش نہیں کیا اس وجہ سے ہمیں اب 16 دسمبر تک انتظار کرنا پڑیگا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر نیب اور حکومت سمجھتی ہے کہ تاخیری ہتھکنڈوں سے پارٹی دباؤ میں آجائے گی تو یہ ان کی بھول ہے،اس ملک کے غریب عوام کی دعاؤں میں بہت طاقت ہے اور اب سابق صدر آصف علی زرداری باہر آرہے ہیں۔انہوں نے قدرے جذباتی انداز میں آصف علی زراری کی آمد کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اب جلد از جلد سابق صدر کا علاج ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف علی زرداری شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ پاکستان کے عوام کی خواہش ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں انتخابات ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو برباد کردیا اور انہیں معلوم ہے کہ ملک کیسے چلاتے ہیں، انہیں یہاں تک نہیں معلوم ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مقدمے میں کیسے دفاع کرنا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں کسی کے اشارے پر بیان نہیں دے رہا بلکہ سیاسی بیان ہے کہ یہ سال موجودہ
حکومت کا آخر سال ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے برس ہم عوامی حکومت بنا کر رہیں گے اور عوام کے مسائل حل کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف زرداری کی ایک اورمیڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی، میڈیکل رپورٹ پر ہی آصف علی زرداری کو ضمانت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جج صاحبان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انصاف کیا، ان لوگوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے آصف علی زرداری کی رہائی کے لیے دعائیں کیں۔