جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’امراض قلب کے ہسپتال میں ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے‘‘ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے میں ملوث وکلاء کیخلاف سخت حکم جاری کردیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور اورصوبائی سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ نے وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ کوئی قانون سے بالا ترنہیں۔دل کے ہسپتال میں ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔مریضوں کے علاج معالجے میں رکاوٹ ڈالناغیر انسانی اورمجرمانہ اقدام ہے۔پنجاب حکومت ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،انسپکٹرجنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی میں شامل ہوں گے۔کمیٹی وکلاء کی ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ کے واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔کمیٹی ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاء کا تعین کرے گی اورہسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کوقانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ہسپتال میں انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت واقعہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاء کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیاہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…