جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

موجودہ حکومت نے صرف وزارت داخلہ میں ڈیڑھ سال کے دوران کتنے ہزار ملازمین کو بھرتی کیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وزارت داخلہ میں ڈیڑھ سال کے دوران 17 ہزار 231 ملازمین کو بھرتی کیا۔ جمعرات کو وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے وزارت داخلہ میں ڈیڑھ سال کے دوران 17 ہزار 231 ملازمین کو بھرتی کیا،گزشتہ 5 برسوں کے دوران وزارت داخلہ میں 40 ہزار 132 افراد کو بھرتی کیا گیا،

بھرتیاں وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں میں کی گئیں،وزارت داخلہ میں 20 سے 22 گریڈ کے 123 افسران ہیں،وزارت داخلہ کے پاس 1 ہزار 52 گاڑیاں ہیں۔ بتایاگیاکہ وزارت داخلہ کی گاڑیوں پر سالانہ 6 کروڑ 69 لاکھ 45 ہزار 447 روپے خرچ ہوتے ہیں،پانچ برسوں میں 24 ہزار 496 افراد کو ترقی دی گئی،پارلیمنٹ ہاوس میں کل 239 ملازمین اور عملی تعینات ہے،پارلیمنٹ ہاوس کی دیکھ بھال اور تنخواہوں کی مد میں سالانہ 1 ارب 12 کروڑ 65 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔ ایوان کو بتایاگیاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران کم عمر لڑکے، لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 29 کیسز رجسٹرڈ ہوئے،مذکورہ کیسز میں ایک ملزم کو سزا ملی، 24 زیرسماعت اور 4 زیرتفتیش ہیں،سال 2018 میں 210 جبکہ 2019 میں 199 گاڑیاں چوری ہوئیں، بتایاگیا کہ 2018 میں راہزنی کے 484 جبکہ 2019 میں 423 واقعات ہوئے،2018 میں 125 اور 2019 میں 117 اغوا کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے،پچھلے سال 121 جبکہ اس سال 104 افراد کا قتل ہوا،گزشتہ برس چوری کے 421 جبکہ رواں برس 376 واقعات ہوئے،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں برس جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…